وزیراعظم کو سزاء ہوسکتی ہے توآئین کو’’ روندنے‘‘ والے کو کیوں نہیں؟احسن اقبال

 
0
482

اسلام آباد اگست23(ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک اور دنیا میں امن دیکھنا چاہتا ہے ،عالمی برادری سے ملکر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے ہمیں صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ خطے میں امن چاہتے ہیں، پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا رکرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا انہوں  نے کہا  پرویز مشرف کو عدالت نے باہربھیجا ،وزیراعظم کو سزاء ہوسکتی ہے توجس نے آئین کو روندھا اس کو بھی سزا ہونی چاہیے، ملک میں قانون کی حکمرانی سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ،پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام درست نہیں ۔

نادرا میگا سینٹرکے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ، احسن اقبال نے کہا دہشت گردی کو ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھا کرختم نہیں کیا جا سکتابلکہ تمام ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہو گاکیونکہ دہشت گردی کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ مشترکہ مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ خوشحالی اور ترقی کیلئے نہ صرف سرحدوں بلکہ خطے میں بھی امن چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نادرا دنیا بھر میں نامور ادارہ بن چکا ہے اورجعلی شناختی کارڈ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،2018 میں عام انتخابات کا انعقاد ہو گااورعام انتخابات میں نادرا کا کردارکلیدی ہے ،وفاقی

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں ممتاز حیثیت حاصل ہے ،اسمارٹ کارڈز کے ذریعے جعلی شناختی کارڈ کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔نادرا کے ذریعے جلد آن لائن ویزہ سسٹم بھی شروع کیا جارہا ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو ہر سطح پر مکمل تحفظ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہ اس ملک میں اگرامن قائم نہیں ہوتا تو ملک اقتصادی طور پر ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئین توڑنے والا اور اپنے وقت میں سیاہ و سفید کا مالک آج انٹرویوز تو دے رہا ہے لیکن قانون کا سامنا کرنے سے بھاگ رہا ہے اگر پاکستان کا وزیراعظم عدالتوں کے ذریعہ سزا پاسکتا ہے تو جس نے آئین کو روندھا اس کو بھی سزا ہونی چاہیے ۔ ملک بھر میں رول آف لاسب کیلئے ایک جیسا ہے ،اس شخص کے جانے کا فیصلہ عدالت نے کیا ۔قبل ازیں چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے وزیرداخلہ احسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں نادرا سروسز پر بریفنگ دی اور محکمے کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا