افغانستان میں طالبان کا خود کش دھماکہ ،5 افراد ہلاک

 
0
422

کابل: اگست 23 (ٹی این ایس) افغانستان کے شہر کابل میں ایک خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر صوبہ  ہلمند کے ترجمان عمر زواک کا کہنا تھا کہ  لشکر گاہ کے علاقے میں قائم پولیس ہیڈ کواٹر کے قریب پارکنگ میں ایک بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ، جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  دھماکہ انتہائی زور دار تھا ، جبکہ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، دھماکے میں زخمیوں کو  مختلف اسپتالوں میں  منتقل کر دیا گیا ہے ۔