عوامی سہولت کے لیے حکومت پنجاب کا احسن اقدام ۔سرگودھا ڈویژن میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کا فیصلہ

 
0
735

سرگودھا :اگست 23(ٹی این ایس ) حکومت پنجاب نے عوامی سہولت کے لئے ایک اور احسن اقدام کے تحت سرگودھا ڈویژن میں خطیر رقم سے بیت الخلاء  تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کرلیا ہے

لوگوں کی ضرورت کے علاوہ اس منصوبہ سے صحت و صفائی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

کمشنر سرگودھا ندیم محبوب کی ہدایت پر ڈویژن میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ کی لاگت سے  26  اور ضلع میں درجن سےزائد بیت الخلاء تعمیر کئے جایئں گے

جن سے  عام لوگوں کے علاوہ دیہات سے آنے والے لوگوں کوسہولت میسر آئی گی خاص طور پر شہر کے بازاروں اور   ہسپتالوں میں آنے والی دیہی خواتین کی بڑی مشکل حل ہو جائی گی۔