فلم پروڈیوسر سہیل ملک نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو اس حالت تک پہنچانے میں اپنوں کا ہی کیا دھرا ہے۔حکومت انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لئے ٹھوس اقدام کرے۔ اپنے ایک بیان میں سہیل ملک نے کہا کہ ایک وقت تک جب ہر ہفتہ میں ایک یا دو فلمیں ریلیز ہوا کرتی تھیں اور کبھی کبھار تو ہر ہفتہ میں تین سے چار فلمیں بھی سینماؤں میں ریلیز ہوتی رہی ہیں۔ اب کیا ہے سال میں دس یا بارہ فلمیں ریلیز ہوتی ہیں ۔سہیل ملک نے کہا کہ ہمارا ادارہ سال میں ایک فلم ضرور پروڈیوس کرتا تھا اور بجرانی حالات میں بھی فلم پروڈیوس کی ہے لیکن اب حالات بہت خراب ہوچکے ہیں۔سینما میں پاکستانی فلم کو شوز پورے نہیں دئیے جاتے۔ پاکستانی فلم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے ۔یہ سلوک عرصہ سے چل رہا ہے۔













