گلگت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

 
0
970

گلگت :اگست 24 (ٹی این ایس) شہر اورگردو نواح  کو آج  زلزلے نے لرزا دیا تاہم یہ درمیانی درجہ کا زلزلہ تھا۔

اطلاعات کے مطابق  شہری خوف زدہ ہو گئے اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور اسکا   مرکز اسکردو سے 35 کلومیٹر جنوب مغربی علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔