اسلام آباد(ٹی این ایس)سی ڈی اے مزدور یونین کے سینئررہنما محمد الطاف کی وفات پر اظہار تعزیت۔

 
0
49

اسلام آباد( )سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی انوائرمنٹ (سی ڈی اے نرسری)کے جنرل سیکرٹری محمد الطاف رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے جن کی نمازجنازہ انکے آبائی گاؤں تمہ نزدترامڑی چوک میں اداکر دی گئی،اسی سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کا تعزیتی اجلاس مرکزی آفس میں منعقدہوا جس میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر،سردارمحمد آصف،غلام قاسم خان،سید امیرشاہ کاظمی،محمد سرفرازملک،مرزاسعیداختر،محمد عاصم ملک،راجہ ظفر،عالم نصیر،گوہرالہیٰ،چوہدری شہزاداختر،چوہدری واجد گجر،صفدرعباسی،ملک محمد عمران،ملک محمد اسلم،ملک عدیل،راجہ رئیس،علی بہادر،راجہ عدنان شفیق و دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،تعزیتی اجلاس میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔