باغ ازادکشمیر(ٹی این ایس) نہ زمیں پھٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہ آسماں گرا۔۔ ۔۔

 
0
34

باغ ازادکشمیر

نہ زمیں پھٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہ آسماں گرا۔۔ ۔۔
آزادکشمیر کے ضلع باغ کی تحصیل دہیرکوٹ کے گاوں کوٹلی میں 17 سالہ نوجوان کی پانچ سالہ بچی سے زیادتی،پولیس نے FIR درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق پانچ سال کی معصوم بچی عیشاء جس کا تعلق تحصیل دھیرکوٹ کے گاؤں کوٹلی سے ہے شام مغرب کے قریب مدرسہ میں پڑھنے گئی جہاں ملزم حسام نے معصوم بچی کو اپنے ہی گھر میں درندگی کا نشانہ بنایا بعد ازاں
بچی نے زیادتی کے متعلق گھر آ کر اپنی فیملی کو آگاہ کیا جس پر بچی کے چچا نےدہیرکوٹ ہسپتال سے میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا میڈیکل ٹیسٹ میں زیادتی کی تصدیق کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم حسام کو گرفتار کرلیا ہے


مذکورہ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس جبکہ عوام میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے
ایس پی باغ خرم اقبال نے کہا کہ ملزم حسام کو گرفتار کر لیا ہے اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا بچی کو انصاف دلایا جائے گا ادھر عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ زینب زیادتی کیس کی طرح مذکورہ کیس کا ہنگامی بنیادوں پر ٹرائل کیا جائے اور ملزم حسام کو عبرتناک سزادی جائے
یہ بھی معلوم ہوا کہ یہی ملزم بچی کو ناظرہ قرآن پڑھاتا تھا اور بچی کا قریبی رشتہ دار ہے
بچی کا والد سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں گیا ہوا ہے
یہ کوئی دینی مدرسہ نہیں ہے ملزم حسام اپنے گھر میں ہی بچوں کو تعلیم دے رہا تھا
شرم تم کو مگر نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔
خون کے آنسوں رلا دینے والا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتہائی افسوس ناک واقعہ
درندگی ، حیوانیت ، کی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے
ہم کدر جا رہے ہیں ؟؟؟؟!؟
ہمارا معاشرہ کہاں جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
مادر پدر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آزادی نے سب تباہ کردیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم کسی بڑے زلزلے کو دعوت دے رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔