اسلام آباد
سیاسی جماعت کے جتھوں کا پنجاب پولیس پر پتھراؤ اور لشکرکشی، ضلع اٹک میں کٹی پہاڑی کے مقام پر سیاسی جماعت کے جتھوں میں اسلحہ، سوٹوں، ڈنڈوں سے مسلح غنڈوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جتھوں کے پتھراؤ اور فائرنگ سے 50 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او اٹک غیاث گل خان کی زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت، بہادر پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔














