راولپنڈی کانسٹیبل نوید اختر کی برسی، پولیس افسران کی شہیدنوید اختر کی قبر پر حاضری،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پولیس افسران نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل نوید اختر کی برسی کے موقع پر پولیس افسران نے شہید کانسٹیبل کی قبر پر حاضری دی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پولیس افسران نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،کانسٹیبل نوید اختر 28 اکتوبر 1998 کوبذریعہ وائرلیس اطلاع موصول ہوئی کہ ملزمان فتح جنگ کے علاقہ میں قتل کر کے جانب راولپنڈی فرار ہیں، شہید کانسٹیبل نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی اور ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے، شہید کی بہادری اور قربانی کی لازوال داستان ناقابل فراموش ہے، راولپنڈی پولیس شہداء فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔