ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لیے پیسے حکومت پاکستان نے ازخود ادا کیے، وزیرخارجہ

 
0
393

اسلام آباد اگست25(ٹی این ایس) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے حقائق میں جائیں تو بطور قوم شرمندگی ہو گی جن افراد اور اداروں نے ریمنڈ ڈیوس کی واپسی کے لئے کردار ادا کیا اور جتنی تگ و دو کی وہ قومی عزت اور غیرت کے منافی ہے۔۔ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لیے رقم قومی خزانے سے اداکی گئی اگر کوئی اس کیس کی تحقیقات چاہتا ہے تو پارلیمنٹ تحقیقات کا حکم دے سکتی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا  کہ ریمنڈ ڈیوس کیس سے متعلق پبلک یا ان کیمرا تحقیقات کریں تو فائدہ ہوگا، پارلیمنٹ ریمنڈ ڈیوس کیس کی تحقیقات کا حکم دے میں آپ کی آواز میں آواز ملاﺅں گا۔وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لیے پیسے بھی حکومت پاکستان نے ازخود ادا کیے اور یہ پیسے کہاں سے دیے گئے یہ اللہ بہتر جانتا ہے، اس کی تحقیقات کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی جاسوس کی رہائی میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے یا بیرون ملک سمجھوتے پورے کرنے کے لئے کردار ادا کیا ہوگا تاہم دیکھنا ہوگا کہ یہ مفاد انفرادی تھا یا ادارے کا مفاد تھا۔ انہوں نے کہا امریکی جاسوس نے اپنی کتاب میں اہم انکشافات کیے، جن سے فوج، پارلیمنٹ، عدلیہ، وزیراعظم ہاﺅس اور ایوان صدر پر سوالات اٹھے۔توجہ دلاﺅنوٹس میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس نے اپنی رہائی میں عدلیہ، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی اور اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) شجاع پاشا کے کردار ادا کرنے کا انکشاف کیا، لیکن اس پر تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

توجہ دلاﺅنوٹس پر جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ بحیثیت قوم ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے، جس پر بحث سے شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں۔خواجہ آصف کے مطابق مختلف اداروں اور شخصیات نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لیے کردار ادا کیا ساتھ ہی انہوں نے کہا لیکن میں نہیں سمجھتا کہ اداروں کے کوئی مفادات ہوں گے لیکن لوگوں کے ذاتی مفادات ہوسکتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لیے مقتولین کو دیت کی رقم امریکا نے نہیں حکومت پاکستان نے ادا کی۔ جب تک حاکمیت پارلیمنٹ کے پاس نہیں آئے گی، تب تک کوئی سد باب نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ 2011 میں مبینہ طور پر اپنی جان بچانے کی کوشش میں لاہور کے 2 نوجوانوں کو قتل کرکے پاکستان میں سفارتی ہلچل پیدا کرنے والے امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے حال ہی میں اس واقعے اور اپنے تجربے کو کتاب کی شکل میں پیش کیا