کرسٹیانو رونالڈ و نے یوئیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

 
0
454

زیورخ اگست25(ٹی این ایس ) ریال میڈرڈ کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈ و نے یوئیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ انہوں نے بارسلونا کلب کے لیونل میسی اور جیونٹس کے گیان لوگی بفون کو شکست دی ۔ 32سالہ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو دوسری مرتبہ چیمپئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار اداکیا تھا ۔ انہوں نے یہ ایوارڈ تیسری بار جیتا ہے جبکہ لیونل میسی یہ ایوارڈ دو بار جیت چکے ہیں ۔ بارسلونا کی مڈفیلڈر خاتون فٹ بالر24سالہ لیکی مارٹنز نے ویمنز کا ایوارڈ کا اپنے نام کرلیا ۔ ان کا تعلق ہالینڈ سے ہے ۔ انہیں یورپیئن چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاتھا ۔