جنوبی وزیرستان (ٹی این ایس) جنوبی وزیرستان: مکان میں دھماکا، بچی سمیت 2 افراد زخمی

 
0
141

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں مکان میں دھماکا ہوا ہے۔

ڈی پی او ملک حبیب خان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ملک حبیب نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس دھماکے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔