قائد ایوان چننے کے عمل کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لیگی خواتین کو شرمناک گالیاں دیں

 
0
617

اسلام آباد، اگست  18(ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے  الزام عائد کر دیا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان چننے کے عمل کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لیگی خواتین کو شرمناک گالیاں دیں۔

احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں جو اسمبلی کی گیلری میں بیٹھے ہوئے تھے اور خواتین اراکین اسمبلی کو شرمناک گالیاں دیتے رہے۔“

ایوان میں شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی ضرور ہوئی مگر ابھی تک کسی بھی رہنماءکی جانب سے گالیاں نکالے جانے کی بات نہیں کی گئی اور احسن اقبال ہی سب سے پہلے رہنماءہیں جن کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی گیلری میں بیٹھے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے خواتین کو گالیاں نکالیں۔