میاں چنوں میں پیر کو خاتون سے دست درازی مہنگی پڑگئی

 
0
320

میاں چنوں اگست26(ٹی این ایس) وجھیانوالہ میں خواتین سے دست درازی کرنے والا جعلی پیر اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں چنوں کے علاقے وجھیانوالہ  میں خواتین نے دستی درازی کرنے پر جعلی پیر کی جوتوں سے درگت بنا دی جب کہ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔خواتین اپنے گمشدہ بچے کی بازیابی کے لیے پیر کے پاس تعویذ لینے آئی تھیں لیکن پیر نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ساتھ نامناسب حرکت کی جس پر خواتین نے چپلوں سے پیر کی خوب ٹھکائی کرتے ہوئے درگت بنادی، جب کہ پولیس کو بھی بلالیا۔پولیس کے پہنچنے پر پیر نے فرار ہونے کی کوشش کی اور بالائی منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ خواتین نے اچھی طرح ٹھکائی کرنے کے بعد جعلی پیر کو پولیس کے حوالے کردیا۔