مریم نواز نے این اے 120 کی انتخابی مہم کی با ضابطہ نگرانی شروع کر دی

 
0
371

لاہور اگست 26(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120 کی انتخابی مہم کی با ضابطہ نگرانی شروع کر دی۔ ماڈل ٹائون میں مریم نواز کی زیرصدارت این اے 120 کی حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں لیگی رہنماوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مریم نواز  کل اتوار کو پی پی 139 کے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی، یوسی چئرمینز، وائس چئرمینز، کونسلرز اجلاس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد این اے 120 کی نشست خالی ہوئی جس پر ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار ہونگی۔ 2013 کے الیکشن میں نواز شریف نے اس حلقہ سے 91 ہزار 683 ووٹ حاصل کیے تھے اور پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 52 ہزار 354 ووٹ حاصل کر سکی تھیں۔ اس طرح نواز شریف 39 ہزار 329 ووٹوں کی لیڈ سے جیتے تھے، اب دیکھنا ہو گا کہ مقابلہ کیسا رہتا ہے۔