نئی امریکی پالیسی کے تحت ٹرمپ انتظامیہ سے مزید معاونت کی توقع ہے ‘ افغان کمانڈر

 
0
425

کابل اگست26(ٹی این ایس) افغان کمانڈوروں نے افغانستان بارے نئی امریکی سٹرٹیجی کے تحت ٹرمپ انتظامیہ سے افغان قومی ‘ دفاع اور سکیورٹی فورسز کے لئے مزید تعاون کی توقع ظاہر کی ہے ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلخ میں 209 شاہئین ملٹری کارپس کے کمانڈر میجر جنرل امان اللہ مبین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی سٹرٹیجی کے تحت امریکہ کو افغان فورسز کو بھاری ہتھار فراہم کرنے چاہئے اور افغان فضائی فورسز سے بھی تعاون کرنا چاہئے صوبہ بدخشاں کے گورنر فیصل بیگزاد نے بھی کہا کہ امریکہ کو نئی حکمت عملی کے تحت افغان زمینی اور فضائی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعاون فراہم کرنا چاہئے ہلمند کے گورنر حیات اللہ حیات نے کہا کہ اگرچہ غیر ملکی فورسز کا ہلمند میں دہشتتگردوں کے خلاف جنگ میں کوئی کمبیٹ کردار نہیں ہے تاہم وہ ہماری زمینی اور فضائی فوج کو مشورے فراہم کر رہے ہیں جو کہ افغان فورسز کی خود انحصاری تک ہماری ضرورت ہیں ۔