افغانستان،طالبان کے بڑے حملوں کا سلسلہ جاری، تازہ دو حملوں میں 13 فوجی ہلاک

 
0
636

کابل،اکتوبر 26 (ٹی این ایس):    افغانستان میں طالبان کی طرف سے  2 فوجی چیک پوسٹوں پر بیک وقت کئے گئے  حملوں میں13 اہلکار ہلاک  کردئے۔ سرکاری دعوؤں میں کہا گیا ہے کہ  جوابی کارروائیوں میں متعدد طالبان جنگجوؤں  کو بھی ہلاک کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پہلا حملہ افغانستان کے جنوبی صوبے فرح کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس میں 9 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ صوبے فرح کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ 4 گھنٹے جاری رہی جس میں طالبان کی جانب سے آرٹلری سمیت خود کارہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ۔ فوج کی جوابی کارروائی میں 17 طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔

 دوسرا حملہ صوبہ ہرات کے فوجی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ۔ یہاں بھی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس سے طالبان جنگجوؤں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔ طالبان کی جانب سے جنوبی صوبے اروزگان کے ضلع چورا میں بھی فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2  اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔