اسلام آباد میں فیشن شو کا انعقاد، ماڈلز کے جلوؤں اور موسیقی کی دھنوں نے ٹھنڈے شہر کے ٹھنڈے شہریوں کو گرما کر جھومنے پر مجبور کیا

 
0
902

اسلام آباد،اکتوبر 26 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت میں یوں تو تفریحی پروگرام بہت کم ہوتے ہیں لیکن جب بهی اس طرح کے پروگرامز ہوں، جڑواں شہروں کے عوام کی بڑی تعداد ان میں خصوصی طور پر شریک ہوتی ہے۔ گذشتہ روز  یہاں ایک فیشن شو کا اہتمام کیا گیا جس میں نہ صرف مقامی بلکہ  ملک بهر سے نامور  مرد و خواتین ماڈلز نے بھی شرکت کی۔ معروف ماڈل اور اداکارہ امبربلوچ نے فیشن شو میں خصوصی شرکت کی۔

ماڈلز کے دلفریب لباس اور کیٹ واک نے تو ہر طرف سماں باندھ دیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ فیشن شو میں نہ صرف نئے ملبوسات کو متعارف کروایا گیا بلکہ فیشن انڈسٹری میں نووارد ایسی ماڈلز کو بهی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جو دیگر شہروں میں جا کر اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کر سکتی۔ شو میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا  ، سازندوں کی دھنوں اور گائیکوں کے سروں نے ٹھنڈے شہر کے ٹھنڈے