سرینگر،اکتوبر27 (ٹی این ایس): کشمیری مجاہدین نے قابض بھارتی فوج پر ایک حملہ کردیا جس میں چار اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تحریک المجاہدین سے وابستہ مجاہدین نے یہ حملہ جمعرات کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کی 180 ویں بٹالین پر دستی بم سے کیا ۔ ذرائع کے مطابق حملہ میں ایک اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ حملہ کے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں لیں اور عام لوگوں کو ہراساں کیا۔