سری نگر:بھارتی فورسز کے کیمپ پر حملہ متعدد اہلکار زخمی

 
0
313

سری نگر اکتوبر 3(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں بھارتی سرحدی محافظوں کے کیمپ پر حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 مسلح افراد نے سری نگر ائیر پورٹ سے متصل بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے ایک  کیمپ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 3 فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جب کہ جوابی فائرنگ میں 2 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

بی ایس ایف حکام کے مطابق حملہ آور صبح 4 بجے کیمپ کے اندر داخل ہوئے جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جوکافی دیر تک جاری رہا۔

سری نگر میں  حملے کے بعد ہوائی اڈے کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔سری نگر پولیس کے ترجمان منوج کمار نے حملے میں 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔