افغان وزیر خارجہ سے پاکستان کے سفیر کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

 
0
7595

کابل 14 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغانستان کے نئے وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

منصور احمد خان کی طرف سے منگل کو جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں بالخصوص انسانی ہمدردی، معیشت اور عوامی سطح پر تبادلوں میں سہولت کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔