چوبیس گھنٹوں کے دوران 47419 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،وزارت قومی صحت

 
0
807

اسلام آباد 14 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 419 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 419 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

جن میں سے 2580 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 5.44 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 78 ریکارڈ کی گئی ہے۔