سیکیورٹی اداروں کی گزشتہ 72گھنٹوں میں خفیہ اطلاعات پر پنجاب کے تین شہروں میں کارروائی‘

 
0
994

اسلام آباد:اگست 26(ٹی این ایس) سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ 72گھنٹوں میں خفیہ اطلاعات پر پنجاب کے تین شہروں میں کارروائی کر کے 43مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لے لیا۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لاہور ، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں 72گھنٹوں میں کارروائی کرکے 43مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لے لیا۔