کراچی، پولیس مقابلے کے دوران 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

 
0
362

کراچی اگست26(ٹی این ایس): ہفتہ کی صبح لانڈھی تھانہ کی پولیس نے مقابلے کے دوران 3ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے قبضے سے 3ٹی ٹی پستول بمعہ 8رائونڈچھینے ہوئے موبائل فون اورموٹرسائیکل برآمدکرلی ۔پولیس نے زخمی ملزمان کوفوری طبی امدادکیلئے جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت ساجد ذوہیب اورفرحان کے ناموںسے ہوئی ،ملزمان لانڈھی سے رہائشی اوراسٹریٹ کرائمزکی متعددوارداتوںمیں پولیس کومطلوب تھے تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ادھراورنگی ٹائون کے علاقے 13نمبرپرپولیس نے مقابلے کے بعدملزم ریاض ولدمہتاب کوزخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتارکرکے ملزم کوطبی امدادکیلئے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا،جبکہ سکھن تھانہ کی پولیس نے مختلف کارروائیوںکے دوران 5ملزمان ظہیر،بدرالدین نادر،ظہیر،اسحاق اورسہیل کوگرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی ۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں3منشیات فروش اور2مفرورہیںتاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔