رابطہ کمیٹی کو پارٹی کنوینر تبدیل کرنے کا اختیار ہے، فروغ نسیم

 
0
570

کراچی8 فروری( ٹی این ایس)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنیٹربیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی با اختیار ہے اور جس کے پاس دوتہائی اکثریت ہو وہ پارٹی کنوینر بھی بدل سکتا ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدسندھ اسمبلی رکن اور سابق وزیر صنعت وتجارت رؤف صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ میں رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتاہوں کے انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے آئین کے مطابق کنوینر کے پاس کوئی ویٹو پاور نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی نیا کنوینر لابھی سکتی اور پرانے کو ہٹا بھی سکتی ہے، ایم کیوایم کے آئین میں کنوینر کے پاس کوئی ویٹو پاور نہیں، آئین کے تحت ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی با اختیار ہے جب کہ جس کے پاس دوتہائی اکثریت ہو وہ کنوینر لا بھی سکتا ہے اور کنوینر بدل بھی سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں رؤف صدیقی نے کہاکہ پارٹی کے آئین میں لکھا ہے کہ دو تہائی اکثریت سے فیصلے کریں گے، دو تہائی اکثریت جس کے پاس ہے وہ کنوینر بھی تبدیل کرسکتا ہے تاہم اچھا گمان رکھیں تو اچھا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین کی روح سے الیکشن لڑنا سب کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ میں جوتشی نہیں ہوں لیکن پھر بھی کہوں گا کہ سینیٹ میں ہماری 3 نشستیں کنفرم ہیں۔