وزیراعلی سندھ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، یو ایس ایڈکے منصوبوں، سکول، میونسپل سروسز اور دیگر امورپر تبادلہ خیال

 
0
340

کراچی ،نو مبر03(ٹی این ایس): امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نےوزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔جمعہ کو یہاں وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی قونصل جنرل اور وزیراعلی سندھ کے درمیان یو ایس ایڈکے منصوبوں، اسکول، میونسپل سروسز اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں یوایس ایڈ کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر گریجوری ہنگر کے علاوہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو اور چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم بھی موجود تھے۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں شعبہ زراعت میں تعاون کرنے پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔