اسلام اباد (ٹی این ایس) (ثاقب خان کھٹڑ)پی ٹی آئی کارکنوں کے بدترین پتھراو سے خانیوال پولیس کے زخمی ھونے والے پولیس اھلکار تیزی سے رو بصحت ھیں۔

 
0
37

اسلام اباد (ثاقب خان کھٹڑ)پی ٹی آئی کارکنوں کے بدترین پتھراو سے خانیوال پولیس کے زخمی ھونے والے پولیس اھلکار تیزی سے رو بصحت ھیں۔ پر تشدد احتجاج کے دوران خانیوال پولیس کے 53 اھلکار زخمی ھوئے ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک کو بھی پاوں پر چوٹیں لگیں۔ نجی ایمولینس پر تمام زخمی اھلکاروں کو خانیوال، منتقل کردیا گیا تھا۔ جہاں انھیں علاج کی بہتر سہولیات فراھم کی گئیں۔ ڈی پی او خانیوال نے حسن سلوک سے اہلکاروں کے دل جیت لیے۔ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
زرائع کے مطابق اٹک میں صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ھوگئ جب مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ قافلے میں موجود کارکنوں نے رات کے وقت پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر حملہ کیا۔ یہ جھگڑا اس وقت ہوا جب قافلے نے حفاظتی پابندیوں کے باوجود پل کو عبور کرنے کی کوشش کی۔ صورتحال کو سنبھالنے اور امن و امان کی بحالی کے لیے اضافی کمک تعینات کر دی گئی ہے۔خانیوال پولیس نے کئ گھنٹوں تک مظاھرین کی پیش قدمی روکے رکھی ۔ شدید پٹھراوں کے نتیجے میں زخمی ھونے کے باوجود گولی چلانے کا اپشنل اختیار نھی کیا۔ حالانکہ پٹرولنگ پولیس بھی غائب ھو چکی تھی۔ زخمی ھونے والے خانیوال پولیس کے اہلکاروں میں
ایس آئی سعد بن سعید، شیراز چیمہ، ٹی ایس آئی ذیشان حیدر، اے ایس آئی، محمد سلیم، آئی پی محمد صفدر امجد، کانسٹبل محمدآصف، ٹی ایس آئی محمد حسن، ایس آئی ارسلان امجد، کانسٹیبل سکندر عسکری، اے ایس آئی محمد طاہر، کانسٹیبل احسن شہزاد، کانسٹیبل محمدعلی، اے ایس آئی سکندر حیات ساقی، ایچ سی فخر عباس، اے ایس آئی راشد عثمان، کانسٹیبل واصف ریاض، ڈی ایس پی خالد جاوید،کانسٹیبل محمد ثاقب، کانسٹیبل محمد عبدالصمد یعقوب،ایچ سی جاوید اقبال، اے ایس آئی منور ستار، ایس آئی اخلاق احمد، کانسٹیبل ابو بکر صدیق،کانسٹیبل محمد اشفاق،کانسٹیبل محمد زاہد، ٹی ایس آئی محمد حسن مشتاق، اے ایس آئی محمد رفیق، کانسٹیبل محمد معین، کانسٹیبل عثمان صدیق، ایس آئی رانا اختر اقبال،ایس آئی سید اسیر امام،کانسٹیبل عبدالقدیر،آئی پی ریاض محمد، ایس آئی قیصر علی، اے ایس آئی ارشاد احمد، اے ایس آئی محمد عدنان، ٹی اے ایس آئی تیمور احسان،ایچ سی محمد عمران، ایچ سی عبدالرؤف، ایچ سی محمد کاشف، کانسٹیبل محمد خضر، کانسٹیبل محمد صفدر، کانسٹیبل محمد وقاص خان، کانسٹیبل عنصر عباس، کانسٹیبل عبدالجبار، کانسٹیبل مجاہد علی، کانسٹیبل شاہد اقبال، کانسٹیبل محمداویس، کانسٹیبل ذوالقرنین حیدر، کانسٹیبل اشتیاق حسین، کانسٹیبل محمد امجد، کانسٹیبل مجاہد حسین، کانسٹیبل غلام مرتضی، ایس ڈبلیو محمدریاض شامل تھے۔ ڈی پی او خانیوال نے اپنا پاوں زخمی ھونے کے باوجود اہلکاروں کے ساتھ کھڑے رھے زیادہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر نجی ایمولینس کے زریعے خانیوال منتقل کیا گیا اخراجات بھی خود برداشت کیے۔ واضح رھے اس مہم میں 300کے لگ بھگ پولیس اھلکار اور 50 کے قریب سول عملہ نے حصہ لیا۔250 کانسٹیبل۔ 25 سب انسپیکٹر؛ َاا جبکہ تین ڈی ایس پیز مسعود بھٹی، امداد خان بلوچ اور خالد جوئیہ بھی بھی ساتھ رھے۔ شریک ھوا۔ کرچن سٹاف اور صفائی کا عملہ بھی سوتھ تھا۔ ہولیس کو ائیر کنڈیشن بسوں کے زریعے امد و رفت کی سہولیات فراھم کی گئیں ۔ اس طرح اٹک میں بھی ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے اھلکاروں کو رھائش کی اچھی سہولیات فراھم کی اور اھلکاروں کے ساتھ ھی کھانا بھی کھایا اس حسن سلوک سے جہاں اہلکاروں کا مورال بلند ھوا وھاں ڈی پی او خانیوال کی عزت بھی ماتحت عملہ کے دل میں بڑھ گئ۔ اٹک کے مشکل ترین محاز پر خانیوال پولیس نے ھمت، جرات اور بہادری کے ساتھ صورتحال کا مقابلہ کیا