اسلام آباد (ٹی این ایس) چیئرمین سی ڈی اے کا انوکھا فیصلہ ،بیچا بکا کچھ نہیں ، اشتہاری مہم چلائی سوا کروڑ میں ،ہوٹلز پلاٹس کی نیلامی تاریخی طور پر ناکام،، وجوہات اور حقائق سب نیوز پر

 
0
28

اسلام آباد (ٹی این ایس)(ایڈیٹر انوسٹی گیشن) چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی جانب سے مالی مشکلات اور میگا پراجیکٹس کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کی غرض سے ہوٹلز کے دو پلاٹس نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اس ضمن میں بڑی اشتہاری مہم کا بھی سہارا لیا گیا ،، باوثوق ذرائع کے مطابق تقریباً ایک سے سوا کروڑ کے درمیان اخبارات و چینلز پر اشتہارات چلائے گئے لیکن پھر بھی بمشکل تین پارٹیز نے ٹوکن حاصل کیے میریٹ ہوٹلز اور نشاط ہوٹل کی جانب سے آکشن میں حصہ لیا گیا تاہم سی ڈی اے کی جانب سے پلاٹ نمبر آٹھ جسکا رقبہ اٹھارہ ہزار سکیئر فٹ تقریبا 36 کنال بنتا ہے ،۔

پلاٹ نمبر آٹھ کی ریزرو اماؤنٹ 8 لاکھ 27 ہزار سکینر فٹ رکھی گئی گھی جس پر ایک بھی بولی نہیں آئی،، پلاٹ نمبر چھ کی ریزرو اماؤنٹ 7 لاکھ 46 ہزار پر سکئیر فٹ رکھی گئی پر بھی ایک بھی پارٹی نے حصہ نہیں لیا ،، تاہم اس نیلامی کی ناکامی کے ردعمل کے طور پر میریٹ ہوٹل کو سیل کیا گیا جس کو ہائیکورٹ کے حکم پر ڈی سیل کرنا پڑا ،، یاد رہے اس قبل چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نیلامی کے بغیر بجٹ بنانے کا دعوی بھی کر چکے ہیں