راولپنڈی ،حیدری چوک میں ڈکیتی کی واردات میں دوکاندارکا قتل ،تاجروں کا شدید احتجاج

 
0
839

راولپنڈی اگست28(ٹی این ایس):راولپنڈی  تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے حیدری چوک میں  کارپٹ کی دوکان میں دن دیہاڑے ڈکیتی  اور قتل کی واردات  کا افسوس ناک واقع پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق  تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے حیدری  چوک  میں مسلح ڈاکودن دیہاڑے کارپٹ کی دوکان میں گھس گئے  ، مزاحمت کرنے پر انہوں نے فائرنگ کر کے دوکاندار کو قتل کر دیا۔بعد ازاں لوگوں نے لاش کو اپنی مد د آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

حیدری چوک کی تاجر برادری  اور اہلیان علاقہ نے  اس  گھناؤنے واقع پر شدید احتجاج کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر سید پورروڈ بلاک کر دی، شدید ٹریفک جام  کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا  کرنا پڑا ۔ ڈی ایس پی تھانہ نیو ٹاؤن نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر  لواحقین و تاجر برادری کو یقین دلایا کہ ڈاکوؤں کو جلد پکڑ کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،  جس کے بعد اہل علاقہ اور تاجر برادری نے احتجاج ختم کر دیا۔