آرمی چیف کی تاجسکتان کے صدر سے ملاقات۔ علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیا ل

 
0
940

راولپنڈی: اگست 28(ٹی این ایس) آرمی چیف نے تاجکستان کے صدر سے ملاقات کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم پاکستان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا،جبکہ کیو سی سی ایم فورم کی میزبانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجکستان میں تاجک صدر سے ملاقات کی ہے ،جس میں علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیا ل گیا۔تاجک صدر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اور فوج کے کردار کو سراہا،جبکہ انہوں نے امن کیلیے پاکستان اور فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے تاجک صدر کا کیو سی سی ایم فورم کی میزبانی پر بھی شکریہ ادا کیا،  جبکہ  شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکنیت میں مددپرشکریہ اداکیا۔