لاہور (ٹی این ایس) پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بہت نقصان ہوا اب ن لیگ کی باری ہے، سردار سلیم حیدر

 
0
176

سردار سلیم حیدر خان نے حکومت خیبرپختونخوا پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت کو ذرا پروا نہیں کہ وہ کرم ایجنسی کی طرف دیکھے، وزیراعلی سندھ نے کے پی حکومت کو یہ کہا کہ کرم ایجنسی آپ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات رکھتے ہیں اورکہتے ہیں کہ راستہ کھول دیتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آپ نے خود راستہ بند کیا ہوا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے، صرف جو تحریری معاہدے ہیں ان پر عمل کیا جائے تاکہ حکومت چل سکے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد کرنے پر پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بہت نقصان ہوا اب ن لیگ کی باری ہے۔