این اے120کے ضمنی انتخابات ‘الیکشن کمیشن ساڑھے تین لاکھ بیلٹ پیپرزتیار

 
0
351

اسلام آباد:اگست 29(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن نے این اے 120کے ضمنی انتخاب لئے ساڑھے 3لاکھ بیلٹ پیپرزچھاپے گا۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے ساڑھے 3لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپنے کافیصلہ کیا ،بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ،بیلٹ پیپرزکی چھپائی کیلئے ریٹرننگ افسرکی ریکوزیشن الیکشن کمیشن کوموصول ہوچکی ہے،الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرزکی چھپائی پولنگ ڈے سے 10روزقبل شروع کرائےگا،این اے 120میں ضمنی انتخاب 17ستمبر کوہوگا۔