انتخابات میں کامیابیوں پرپی ٹی آئی کے کارکنان  شاداں و نازاں ،ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں  بڑی تعداد میں نکل کر رات دیر گئے تک جشن منایا

 
0
464

اسلام آباد، جولائی 26 (ٹی این ایس): انتخابات میں وفاقی اور صوبائی سطحوں پر کامیابیاں حاصل کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن  شاداں اور نازاں ہیں اور  ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں انھوں نے بڑی تعداد میں نکل کر رات دیر گئے تک جشن منایا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان بنی گالہ اور رولپنڈی میں شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے بڑی تعدا میں جمع ہوکر جشن منایا اور شاندار آتشبازی بھی کی ۔