ایکنک اجلاس، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر کے نئے مالی پلان سمیت9 منصوبوں کی منظوری دے دی

 
0
483

اسلام آباد اگست 29(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر کے نئے مالی پلان سمیت 9 منصوبوں کی منظوری دے دی ، تفصیلات کے مطابق ایکنگ کا پہلا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیرکے نئے مالی پلان کی منظوری دی گئی، اجلاس میں بارانی ڈیم منصوبے کی توسیع اور پنڈی گھیب کوہاٹ روڈ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، ایکنک اجلاس میں بنوں کے پرانے روڈ منصوبے کو دو رویہ اوردوبارہ تعمیرکامنصوبہ، توانائی،مواصلات اور انفرااسٹرکچر کے نئے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی، وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں ترقیاتی اورتوانائی منصوبوں کاجائزہ اورمنظوری بھی دی گئی اس کے علاوہ سیپکو کا نیا 120 کےوی کا گرڈ سٹیشن قائم کرنے اورسیپکو کے بجلی تقسیم کرنے کا منصوبہ منظورکر لیا گیا، ایکنک اجلاس میں سیپکو کے انرجی لاس میں کمی کا جدید منصوبہ،چترال گرم چشمہ دہرا روڈ کی تعمیر کامنصوبہ اور وزیراعظم کاقومی ہیلتھ پروگرام کی ملک بھرمیں توسیع کی منظوری دی گئی۔