آصف زرداری نے نواز شریف سے ہاتھ ملایا تو پیپلز پارٹی ختم ہو جائے گی ،شیخ رشید

 
0
724

راولپنڈی:اگست29(ٹی این ایس)عوامی مسلم لیگ کے رہنما ء شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ہاتھ ملایا تو پیپلز پارٹی ختم ہو جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر سابق صدر آصف علی زرداری نے کسی سیاسی مٖفاد کی پیش نظر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ہاتھ ملایا تو رہی سہی پیپلز پارٹی بھی ختم ہو جائے گی۔انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 30دسمبر کے بعد نواز کی سیاست ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں ، مستقبل میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف میں سخت اختلافات دیکھ رہا ہوں۔