کیاپاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والا،ملک میں سڑکوں کاجال بچھانے والا،سی پیک کا تاریخی منصوبہ دینے والاشخص نااہل کیسےہوسکتاہے؟مریم نواز

 
0
17587

لاہور :اگست 29(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے عوامی اجتماع سے خطاب کرکے باقاعدہ سیاست کا آغازکردیا ہے، مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہا کہ 17ستمبرکولاہورمیں مخالفین کی سیاست کودفن کردیں گے،دھاندلی ،دھرنا، پاناما،اقامہ صرف بہانہ ہے نوازشریف نشانہ تھے،لاہورکی ترقی کیخلاف بولنے والے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں؟ نوازشریف پچھلے ساڑھے چارسال سے چپ بیٹھا تھا اب بول رہاتو تکلیف کیوں ہورہی ہے؟

انہوں نے آج مزنگ میں حلقہ این اے 120کیلئے انتخابی دفترکاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ مریم نوازنے کارکنوں سے سوال کیاکہ میری بہنوں ،میری ماؤں اور مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے شیرو، نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ منظورہے؟کیاپاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والا،ملک میں سڑکوں کاجال بچھانے والا،سی پیک کا تاریخی منصوبہ دینے والاشخص نااہل ہوسکتاہے؟

این اے 120وہ حلقہ ہے جس نے ایک بار،دوباراور تین باروزیراعظم منتخب کیاچوتھی باروزیراعظم منتخب کرنے کیلئے تیارہو؟آپ کے ووٹ کی جوبے حرمتی کی گئی کیااس کاجواب 17ستمبرکوجواب دوگے؟ ووٹ مانگنے والوں سے پوچھوکہ لاہورکوکیا دیا؟ لاہورسے باہرتقریریں کرتے ہیں تولاہورکی عوام کواور لاہورکونشانہ بناتے ہیں۔

یہ کس منہ سے ووٹ مانگنے آرہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ جب نوازشریف پچھلے ساڑھے چارسال سے چپ کرکے بیٹھاہواتھااب جب بول رہاہے تکلیف کیوں ہورہی ہے؟ انہو ں نے کہاکہ مقدمہ پاناما سے شروع ہوااور قامہ پرختم ہوا۔ جومقدمہ پاناما سے شروع ہوکراقامہ پرختم ہوااس سے ثابت ہواکہ آپ کالیڈرصادق بھی ہے اور امین بھی ہے۔مریم نوازنے کہاکہ دھاندلی ،دھرنا، پاناما،اقامہ صرف بہانہ ہے نوازشریف نشانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جس شخص کیخلاف چارسال سے سازشیں ہورہی ہیں۔

جس نے پاکستان لاہورکومیٹروبس دی،سی پیک دیا،اورنج ٹرین دی ۔ہاتھ اٹھاکے بتاؤ وہ کون ہے جس کے دورمیں دہشتگردی کاخاتمہ ہوا؟ انہوں نے عوام سے عہد لیاکہ نوازشریف کاساتھ دوگے؟کلثوم نوازاور اپنی ماں کوجتواؤگے؟انہوں نے کہاکہ میری اور آپ کی ماں الیکشن لڑرہی ہے دعاکریں اللہ ان کوصحت عطاکرے۔اس موقع پرمریم نوازنے پارٹی اور نوازشریف کے حق میں کارکنان سے نعرے بھی لگوائے ۔