این اے 120کے الیکشن میں پتاچل جائے گاکہ قوم ڈاکوؤں کے ساتھ ہے یاعدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان

 
0
4996

چکوال:اگست 29(ٹی این ایس) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ این اے 120کاالیکشن ہونے جارہاہے۔یہ الیکشن فیصلہ کن ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے 8دن جیل میں گزارے ۔وہاں کوئی طاقت ورڈاکو،مجرم مجھے جیل میں نہیں ملا۔کسی نے بھینس، کسی نے موٹرسائیکل کی چوری کی ہوئی تھی۔بڑے ڈاکومجھے پاکستان کی نیشنل اسمبلی میں ملے۔پاکستان کی جیلوں میں موجودچھوٹے تمام چوروں کی ساری چوری ملالوتوایک لندن میں مے فیئرکے محل سے کم ہے۔حسن نوازچھ ارب روپے ے گھرمیں رہتاہے۔عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے پہلی بارایک طاقتورکااحتساب کیااور قانون کے نیچے لیکرآئے ہیں۔

اب این اے 120کے الیکشن میں پتاچل جائے گاکہ قوم ڈاکوؤں کے ساتھ ہے یاعدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،کرپشن کے گارڈفادرنے کرپشن بچانے کیلئے ملکی اداروں کوتباہ کردیا،آصف زرداری کوکلین چٹ دینے پرقوم چیئرمین نیب کومعاف نہیں کرے گی،شہبازشریف کیخلاف ملتان میٹرومیں پونے دوار ب کی کرپشن کاکیس نیب میں لیکرجارہے ہیں۔انہوں نے آج چکوال میں رکنیت سازی کے حوالے سے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گونوازگوتوہوگیاہے۔

نوازشریف کی سیٹ پرلاہورمیں الیکشن ہورہاہے۔اس الیکشن میں پتاچل جائے گاکہ قوم ڈاکوؤں کے ساتھ یاعدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے چکوال میں مہم سازی کاآغازکرتے ہوئے کہاکہ ممبرشپ کارڈسے چکوال کے لوگوں سے رائے پوچھ سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے ممبرشپ کارڈسے جمہوری طریقے سے آپ سے فیصلہ لے سکتے ہیں کہ ٹکٹ کس کودیناہے؟نئے پاکستان کوکوئی طاقت روک نہیں سکتی۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے گارڈ فادر نے اپنے لوگ اداروں پراپنے لوگ بٹھا کراداروں کو تباہ کردیا۔