عمران خان( کل) پاک امریکہ تعلقات پر خارجہ پالیسی بارے قومی اسمبلی میں باضابطہ طور پر اپنا موقف پیش کریں گے

 
0
403

اسلام آباد :اگست 29(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان( کل) پاک امریکہ تعلقات پر خارجہ پالیسی کے بارے میں قومی اسمبلی میں باضابطہ طور پر اپنا موقف پیش کریں گے ، پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین کو ہر صورت اجلاس میں شریک ہونے اور پاکستان کو امریکی صدر کی دی جانے والی دھمکیوں کے جواب میں تحریک انصاف کا موقف پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے جسے قبول کرتے ہوئے عمران خان نی( آج) بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی میں پاکستان کے خلاف امریکی صدر کے الزامات سے متعلق جوابی قومی بیانیہ کیلئے تجاویز پیش کریں گے ۔ یاد رہے کہ یمن کے معاملے پر بھی تحریک انصاف نے سفارشات کی تیاری کیلئے متحرک کردارادا کیا تھا اور اب اس معاملے پر عمران خان پارٹی کا فعالیت سے ایوان میں موقف پیش کری گے ۔