نیب کوکام کرنے میں دشواری کاسامناہے،کئی افسران کوفیملی کے ساتھ روک کرقتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ ڈپٹی چیئرمین نیب

 
0
349

اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس)ڈپٹی چیئرمین نیب امتیازتاجورنے واضح کیاہے کہ ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل کریں گے،پاناما کیس میں دی گئی مدت میں ہی ریفرنس فائل کریں گے،آصف زرداری کیخلاف کیس فائل ہواتب نیب نہیں تھا، ریفرنس ختم ہونے سے نیب کاکوئی تعلق نہیں،جس سیاستدانوں کیخلاف کام کرتے ہیں ا ن کی طرف سے بنچ آجاتاہے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نیب کوکام کرنے میں دشواری کاسامناہے۔کئی افسران کوفیملی کے ساتھ روک کرقتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ نیب اپنی صلاحیت کے تحت بھرپورکام کررہاہے۔چند سال پہلے  پاکستان کرپشن  زدہ ممالک کی فہرست میں  136 نمبر تھا آج 116 نمبر پر مو جو د ہے۔ نیب وہ واحد ادارہ ہے جس نے نوجواجوں میں کرپشن فری پاکستان کے نعرے کو سکولوں تک بھی پہنچایا۔ملکی خزانے میں آج تک نیب نے 228 بلین  روپے جمع  کروا دی ہے۔

کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کے کردارکوسراہاگیا۔ہم اداروں کومضبوط کررہے ہیں کمزورنہیں کررہے۔نیب نے اربوں روپے واپس خزانے میں جمع کروائے۔انہوں نے کہاکہ جن سیاستدانوں کیخلاف کام کرتے ہیں ا ن کی طرف سے بنچ آجاتاہے۔ہم سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل کرتے ہیں۔پاناما کیس میں شریف فیملی کیخلاف دی گئی مدت میں ہی کام ریفرنس فائل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعاصم کو30دن کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ہم نے ڈاکٹرعاصم کی ضمانت کیخلاف اپیل کی تھی۔جبکہ ڈاکٹرعاصم نے ضمانت کے دوران ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست دی۔ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہاکہ آصف زرداری کیخلاف جب کیس فائل ہواتب نیب نہیں تھا۔آصف زرداری سے متعلق ریفرنس 1995ء میں آیاتھا ۔کیس میں ایک گواہ کاانتقال ہوگیاجبکہ دوسرابیرون ملک چلاگیا۔آصف زرداری سے متعلق ریفرنس ختم ہونے سے چیئرمین نیب کاکوئی تعلق نہیں۔ہرکیس میں ملزم کوسزاہوتی یاملزم بری ہوجاتاہے۔