ہری پور (ٹی این ایس) گر ین سٹار سوشل مارکیٹنگ کا ضلع ھری پور میں اپنیے دوسرے کلینک کا افتتاح۔ اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب کاانعقاد ۔۔۔۔۔۔۔۔جمعرات، 30 جنوری 2025 کو، گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، جن میں ڈاکٹر ریحانہ احمد، محترمہ طاہرہ رضا، اور محترم عبدالغفار خان شامل تھے، اس موقع پر سی ای او گرین سٹار ڈاکٹر سید عزیزالرب اور گرین سٹار ہیڈ آفس کی سینئر مینجمنٹ ٹیم کے ہمراہ، خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں قائم گرین سٹار کے نئے کلینک کے اس افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تھے ۔سی ای او گرین سٹار ڈاکٹر عزیز نے تقریب کے دوران علاقے کے شریک معززین سے خطاب کیا اور انکی بھر پور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ یہ کلینک خواتین کی خود روزگاری کو نجی صحت کے شعبے میں فروغ دینے کے منصوبے (SEW) کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
یہ دورہ SEW خیبر پختونخوا کی ٹیم نے کروایا، جس کی حکمت عملی کی رہنمائی ڈاکٹر صنم گل اور ڈاکٹر ہارون ابراہیم نے کی۔ ڈاکٹر ریحانہ نے کلینک کا باقاعدہ افتتاح کیا، جہاں انہوں نے فیتہ کاٹ کر کلینک کی نو تعمیر شدہ عمارت کی نقاب کشائی کی۔
تقریب کے دوران، بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کلینک کا مکمل دورہ کرایا گیا اور ا کلینک آپریٹر، محترمہ بشریٰ سے اس کلینک کی اسکے اردگرد ابا دی اور علاقے کی لوگوں کیلئے اس کلینک کی افا دیت پر اتفصیلی گفتگو کی ۔مذکورہ کلینکس آپریٹر نےکلینک سے کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی خدمات کی وضاحت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محسن رضا ترابی، ڈی ایچ او ہری پور، اور ڈاکٹر شیر بہادر، ڈی ڈی ایچ او بھی شامل ہوئے، جس سے گرین سٹار اور مقامی صحت حکام کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کیا گیا۔یاد رہے کہ مذکورہ کلینک پورے علاقے میں صحت کی سہولت پہنچانے کا واحد ذریعہ ہے، جس سے تقریباً 1300 گھروں کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔