وزیر اعلیٰ کے سٹاف میں15نئی پوسٹوں کا اضافہ

 
0
318

لاہور، اگست 30 (ٹی این ایس)  وزیر ا علیٰ پنجاب شہباز شریف کے سیکرٹریٹ کے سٹاف کی مزید نئی15پوسٹیں منظور کر لی گئیں  ہیں جس کے بعدیہ تعداد 716 ہو جائے گی۔

نئی پوسٹوں میں گریڈ 19کا1ایڈیشنل سیکرٹری، گریڈ18کے 2ڈپٹی سیکرٹری ،3سٹینو گرافر،3سنیئر کلرک اور تین ڈرایؤر بھی شامل ہیں۔

انکی تنخواہوں کے ضمن میں ایک کڑور 70لاکھ روپے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس طرح وزیر اعلیٰ سیکریٹیریٹ میں مجموعی اخراجات جو پہلے33کڑور روپے ماہانہ تھے اب جو بڑھ کر35کڑور روپے ہو گئے ہیں۔

اس سے پہلے  سی ایم سکریٹیریٹ میں 3سپیشل سیکرٹری اور2ذاتی سیکرٹری اور اس کے علاوہ7ایڈیشنل سیکرٹری ہیں اور اب ایڈیشنل سیکرٹریز کی تعداد8ہو چکی ہے