لاہور (ٹی این ایس) منشیات اور جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے ادارے (یو-این-او-ڈی-سی) کے زیر اہتمام پنجاب پولیس کے وکٹم سپورٹ افسران (وی-ایس-اوس) کی انسانی اسمگلنگ کا شکار افراد کے تحفظ اور ان کی معاونت کے حوالے سے لاہور کے نجی ہوٹل میں 02 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 
0
47

(ملک عمران خان اعوان)

لاہور (ٹی این ایس) منشیات اور جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے ادارے (یو-این-او-ڈی-سی) کے زیر اہتمام پنجاب پولیس کے وکٹم سپورٹ افسران (وی-ایس-اوس) کی انسانی اسمگلنگ کا شکار افراد کے تحفظ اور ان کی معاونت کے حوالے سے لاہور کے نجی ہوٹل میں 02 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ ایس ایس پی ندا عمر چٹھہ نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد، وکٹم سپورٹ افسران کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی، ڈی آئی جی پی ایچ پی/ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے شرکا کو انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی ٹریفکنگ کے خلاف قومی و بین الاقوامی قانونی فریم ورک سے آگاہ کیا، بیرسٹر حسنین ملک، وقار حیدر اعوان، شگفتہ شاہ، روبینہ شاہین نے متاثرین کی شناخت، بنیادی حقوق قانونی، سماجی و عملی پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
کیسیز کی موثر رپورٹنگ کے لئے شرکا کو عملی مشقوں، کیس سٹڈیز کے ذریعے مختلف منظرنامے فراہم کیے گئے، کیسیز کی موثر رپورٹنگ کے لئے شرکا کو عملی مشقوں، کیس سٹڈیز کے ذریعے مختلف منظرنامے فراہم کیے گئے، ورکشاپ کی مدد سے جرائم و استحصال کا شکار افراد کی مؤثر مدد اور بحالی یقینی بنائی جا سکے گی