لاہور (ٹی این ایس) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اقبال بیگ فاونڈیشن کے اشتراک سے صوفی رنگ اور پنجتن پاک ایوارڈز کی تقریب 19 ، فروری کو شب دیگ مارکی ایجرٹن روڈ لاہور میں منعقدہوگی

 
0
43

لاہور (ٹی این ایس) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن اف پاکستان اور زیر اہتمام اقبال بیگ فاونڈیشن کے اشتراک سے بسلسلہ جشنِ ظہور مولا کائنات حضرت علی علیہ السلام اور جشنِ معراجِ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعنوان “صوفی رنگ” اور پنجتن پاک ایوارڈز کی تقریب 19، فروری کو شام 6 ، بجے شب دیگ مارکی ایجرٹن روڈ شملہ پہاڑی نزد نادرا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد کی جا رہی ہے – سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چئیرمین ایوان مشائخ پاکستان پیرسید سہیل بخاری ، جہانزیب بیگ چئیرمین اقبال بیگ فاونڈیشن اور چیف آرگنائزر ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان تجمل ظہور بالم بٹ نے ایک مشترکہ میٹنگ کے بعد بتایا کہ تقریب میں معروف قوال و گلوکار طاہر مہدی اپنے فن کا مظاہرہ کر کے مولا علی علیہ السلام اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے – جبکہ معروف گلوکار انور رفیع ، واجد علی بغدادی ، عباس جٹ ، ممتازعلی اورگلوکار گلاب بھی مولاعلی علیہ السلام اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خراج عقیت پیش کریں گے ۔ ورسٹائل گروپ کی خصوصی صوفی پرفارمنس ، ثقلین عباس اینڈ برادرز ڈھول گروپ ، فلک محمود کی دھمال پرفارمنس شامل ہو گی – معروف نعت خواں بھی شریک ھونگے – تمام فنکاروں کو پنجتن پاک ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے –
شعبہ نشرواشاعت
03238441997