پاکستان نے میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی خبروں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

 
0
354

اسلام آباد :ستمبر 4(ٹی این ایس) پاکستان نے میانمار کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی خبروں کی تحقیقات کرائے۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اٴْن کی جبری نقل مکانی پر گہری تشویش ظاہر کی۔پاکستان نے قتل عام کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے اور روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس مقصد کیلئے عالمی برادری خصوصاً اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔