نام بدل کر کھالیں اکٹھی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون،516 کارکنان گرفتار

 
0
889

لاہور:ستمبر 4(ٹی این ایس)لاہور میں نام بدل کر کھالیں اکٹھی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی میں سینکڑوں کارکنان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید الضحٰی کے موقع پرمتعدد کالعدم تنظیموں کے کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔اس صورتحال کے باوجود بہت سی کالعدم تنظیموں کے کارکنان نام بدل کر شہریوں سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کر رہے تھے۔متعلقہ اداروں نے اطلاع ملتے ہی ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ۔ابتک کی اطلاعات کے مطابق 516کالعدم تنظیموں کے کارکنان گرفتار کئیے جا چکے ہیں جو نام بدل کر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے میں مشغول تھے۔