ن لیگی ٹکٹ ہولڈر ذوالفقار باچا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا

 
0
320

لاہور ،دسمبر 07(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے رہنماء ذوالفقار باچا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے،پیپلزپارٹی نے ان کی شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرذوالفقارباچا نے ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرذوالفقار باچا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان بھی کیاہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماء ذوالفقار باچا این اے 6نوشہرہ سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرہیں۔پیپلزپارٹی نے ذوالفقار باچا کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔