پنجاب میں سرکاری افسروں کو اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری

 
0
341

لاہور : ستمبر 6 (ٹی این ایس)پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرصوبے میں سرکاری افسروں کو اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری دیدی، 27اعلیٰ افسروں کو اسلحہ ساتھ رکھنا لازم قرار دیدیا گیا جس کے بعد 9 افسروں کو سرکاری طور پر اسلحہ لائسنس جاری کر دئیے گئے جبکہ مزید افسروں کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اہم اور حساس عہدوں پر کام کرنے والے بعض افسروں کو پروٹوکول دینے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن انہوں نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ وہ سرکاری طور پر اسلحہ اپنے ساتھ رکھ سکیں گے، مزید افسروں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے اور اسلحہ فراہم کرنے کے لئے آئندہ ہفتے ہو نے والے اجلاس میں منظوری دی جائیگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے اہم اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں اسلحہ لائسنس پر پابندی لگانے سے متعلق حکومت کے پاس کوئی نوٹیفکیشن ہے نہ کوئی لیٹر جاری کیا گیا، پابندی زبانی طور پر لگائی گئی تھی، اسلحہ لائسنس کی 80 فیصد کمپیوٹرائزیشن آئندہ دو ماہ تک مکمل ہو جائیگی جس کے بعد اسلحہ لائسنس پر پابندی اٹھا لی جائے گی جس کی کمیٹی نے ابتدائی طورپر منظوری دیدی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام نے بتایا کہ بعض افسروں کو اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں لیکن سکیورٹی معاملات کے باعث ان کے نام ظاہر نہیں کر سکتے