لندن :ستمبر 7 (ٹی این ایس) برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے نئی امریکی پالیسی کو مسترد کردیا ہے،امریکا کی نئی پاک افغان پالیسی کی حمایت نہیں کرتے،پاکستان پرتنقید سے گریزکرنا چاہیے،تمام ممالک کودہشتگردی کے خاتمے کیلیے کردارادا کرنا ہوگا،آنگ سان سوچی روہنگیاعوا م کے انسانی حقوق کاخیال رکھیں۔ برطانوی اپوزیشن لیڈرنے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔
جبکہ دیگر ممالک کو پاکستان پرتنقید سےگریزکرنا چاہیے۔ تمام ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ہرممکن کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی مذاکرات ہیں۔ افغانستان میں افواج میں اضافہ امریکی ناکام پالیسی کا تسلسل ہے۔ امریکا کی نئی پاک افغان پالیسی کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے میانمار صدر کو خبردار کیا کہ آنگ سان سوچی روہنگیاعوا م کے انسانی حقوق کاخیال رکھیں۔نفرت پرمبنی جرائم کسی بھی مذہب کیخلاف ہوں قابل مذمت ہیں۔روہنگیا مسلمانوں کواپنے ہی ملک میں اپنے گھروں سے نہ نکالاجائے۔