نوازشریف سےایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی ملاقات

 
0
458

لندن :ستمبر 10 (ٹی این ایس) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے بیٹے حسن نوازکی رہائشگاہ لندن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بانی ایم کیوایم کاپیغام پہنچایا۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے نوازشریف سے ایک روزقبل ملاقات کی ۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے گلے میں کینسرکی تشخیص کے بعد علاج جاری ہے۔کلثوم نوازکی تیمارداری کیلئے نوازشریف لندن میں مقیم ہیں۔