پارٹی فنڈنگ کیس،تحریک انصاف کو آخری وارننگ

 
0
413

اسلام آباد ستمبر 11 (ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو آخری مہلت دیتے ہوئے 18ستمبر تک تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز الیکشن کمیشن اسلام آباد میں تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام نے تحریک انصاف کی جانب سے  پارٹی فنڈز کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا۔حکام نے کہا کہ چار سال سے  کیس  چل رہا ہے لیکن پی ٹی آئی نے پارٹی کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو تفصیلات جمع کرانے کے لیے حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 18ستمبر تک بہر صورت تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔